Showing posts with label Chilled labor. Show all posts
Showing posts with label Chilled labor. Show all posts

Tuesday, March 19, 2024

تھانہ روشن والا علاقہ 247 میں بھٹہ مزدور دو بچے مٹی تلے دب کر جاں بحق دو زخمی ہو گئے


فیصل آباد(خبرنامہ نیوز) تھانہ روشن والا علاقہ 247 رب میں بھٹہ مزدور دو بچے مٹی تلے تب کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ روشن والا پولیس موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے لی اور انکوائری شروع کردی، پولیس کا اعلامیہ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا فیصل آباد کےعلاقہ 247 ر۔ب میانی سمندری روڈ پر بھٹہ پر مزدوری کررہے تھے کہ مٹی کا تودا گرنے سے یہ مزدور نیچے آگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق جب ان کی ٹیم وہاں پہنچی تو متاثرہ افراد کو قریب ہی ایک پرائیویٹ ہسپتال لے جا چکے تھے۔ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق یہ بچے جاں بحق ہو چکے تھے۔ 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے علی حسین 14 سال ، طیب 10 سال پسران خادم حسین چک نمبر 247 میانی سمندری روڈ فیصل آباد تھے-ذرائع کے مطابق 2 بچوں کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا ۔روشن والا پولیس موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے لی اور انکوائری شروع کردی ہے ۔ بھٹہ مالکان سے مزدوروں نے ایڈوانس یا قرض لیا ہوتا ہے اس کو پورا کرنے کے لئے یہ بچے والدین کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں جو کہ چائلڈ لیبر کے زمرے میں آتے ہیں ۔ اور یہ حرکت تقریبا تمام بھٹوں پر ہوتی ہے۔ مگر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے اس سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔مبینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بچے بھی اپنے لواحقین کے ساتھ مزدوری کر رہے تھے جو وہاں مٹی کے تودے تلےآگئے مگر بھٹہ مالکان تو یہ قبول نہیں کریں گے بلکہ ان کے پریشر اور اپنے خلاف کاروائی کے خوف سے وہ مالکان بھٹہ کا پڑھایا گیا بیان ہی پولیس کو دیں گے ۔ اہلیا ں علاقہ، سول سوسائٹیز کی طرف سے مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ڈی آئی جی اور چی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک ہائی لیول کی انکوئری کمیٹی تشکیل دیں جو ان بھٹہ کے سرپرائز وزٹ کرے اور ان بھٹہ مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر پر سخت کارروائی کرے